جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن نے کمیٹیاں قائم کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے کمیٹیاں قائم کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ہر ضلع میں تین رکنی کمیٹی ہوگی، کنوینر ضلعی الیکشن کمشنر ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹیاں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی تجویز تیار کریں گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں اتھارٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: رواں سال سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہونگے یا نہیں؟ صوبائی حکومت نے واضح کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق اعتراضات کے لیے ریجنل الیکشن کمشنر پر حلقہ بندیاں اتھارٹی قائم کی گئیں، اعتراضات ریجنل الیکشن کمشنر کے پاس داخل کیے جاسکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریجنل الیکشن کمشنر حلقہ بندیوں پر اعتراضات سنیں گے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن کرانے سے معذرت کرلی تھی، جس کے بعد قوی امکان ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد رواں سال بھی نہیں ہوسکےگا۔

سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ہم ابھی بجٹ تیاریوں میں مصروف ہیں، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تفصیلی جواب بعد میں دیاجائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں