پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ہاتھیوں کا شہر پر قبضہ، شہری خوف زدہ ہوگئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کے ایک شہر میں غصے سے بھرے جنگلی ہاتھیوں نے قبضہ کرلیا، جنہیں دیکھ کر شہری اپنے گھروں میں محصور ہوگئے۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے  جنوب مغربی صوبے یونان کے شہر یوژی میں جمعرات کے روز 15 کے قریب جنگلی ایشیائی نسل کے ہاتھی رات کے وقت شہر میں داخل ہوئے۔

انٹرنیٹ پر شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غصیلے ہاتھیوں شہر کی سڑکوں پر بھاگ رہے تھے جبکہ وہ چنگھاڑ بھی رہے تھے۔

علاقہ مکین غصیلے ہاتھیوں کو دیکھ کر خوف زدہ ہوئے اور وہ گھروں میں محصور ہوگئے تھے۔ یہ ہاتھی رات بھر سڑکوں پر دندناتے رہے اور پھر صبح کے وقت جنگل کی طرف چلے گئے۔

محکمۂ جنگلی حیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ہاتھیوں نے بھوک کی وجہ سے شہر کا رخ کیا، وہ کھانے کی تلاش میں آئے تھے اور بھوک کی وجہ سے شدید غصے میں تھے‘۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں