بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پی آئی اے نے مسافر طیارے کو کارگو کے استعمال کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے مسافر طیارے کو بطور کارگو استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حفاظتی انتظامات کے ساتھ مسافر بردار جہاز بطور کارگو استعمال ہوسکتا ہے، کارگو لوڈ کرتے وقت حفاظتی انتظامات مدنظر رکھے جائیں۔

منیجر فلائٹ سروسز نے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ سامان کی اونچائی سیٹ سے زیادہ نہ ہو، چوتھی اور پانچویں قطار کے بعد ایک قطار کو خالی رکھا جائے۔

مراسلے کے مطابق سامان ٹھیک سے باندھا اور ایسے رکھا جائے کہ ہنگامی صورت حال میں جگہ میسر ہو، جہاز کے ٹوائلٹ اور گلی میں کارگو کا سامان نہ رکھا جائے۔

مراسلے کے متن کے مطابق خطرناک کارگو متعلقہ قوانین کے تحت لوڈ کیا جائے اور اسے کیبن میں نہ رکھا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیبن کریو ہرنصف گھنٹے بعد کارگو کو چیک کرنا یقینی بنائے، ناہموار فلائٹ ہونے پر کارگو میں کسی تبدیلی یا خرابی کو فوری رپورٹ اور حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں