تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کورونا ویکسین سے متعلق سعودی وزارت صحت کا اہم بیان

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین محفوظ ہے افواہوں پر توجہ نہ دی جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹڑ محمد العبد العالی نے کہا کہ کورونا سمیت کسی بھی ویکسین یا عام انجیکشن کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، کورونا ویکسین محفوظ اور موثر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے والے کورونا وائرس لگنے اور اس کے شدید اثرات سے محفوظ ہوجاتے ہیں، مقامی شہری اور مقیم غیرملکی کورونا ویکسین کے خلاف کی جانے والی باتوں پر کان نہ دھریں۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہری افواہوں پر بھروسہ نہ کریں اور صحت سے متعلق معلومات سرکاری ذرائع ہی سے حاصل کریں۔

مزید پڑھیں: چین کی کورونا ویکسین سے متعلق سعودی عرب کی اہم وضاحت

انہوں نے مقامی شہریوں اور ملک میں مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ کورونا ویکسین سمیت تمام اہم صحت کے امور کے بارے میں مستند معلومات کے لیے وزارت صحت سے رجوع کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب آنے والوں کے لیے تاحال کورونا کی 4 ویکسینز کی منظوری دی گئی ‏ہے جن میں فائزر، آسٹرا زینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 2 طرح کی ویکسین لگائی جا رہی ہے، سعودی شہریوں اور ‏مقیم غیرملکیوں کو فائزر اور آسٹرازینیکا لگائی جا رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -