منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سندھ حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ کب پیش کرے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کا بجٹ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بطور وزیر خزانہ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے، بجٹ کا حجم 12 کھرب روپے سے زائد ہوگا۔

وزیر خزانہ سندھ 15 جون کو سہ پہر 3 بجے اسمبلی ایوان میں بجٹ پیش کریں گے، 16 جون کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں ہوگی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں بجٹ میں گریڈ ایک سے 4 تک کے ملازمین کی گروپ انشورنس 3 لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ ‏‏75000 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گریڈ 5 تا 10کےملازمین کی گروپ انشورنس 3 لاکھ 50 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ37 ہزار500 کیا جا رہا ‏ہے۔

گریڈ19 کے ملازمین کی گروپ انشورنس 21لاکھ سےبڑھاکر26 لاکھ25ہزار اور گریڈ20کےملازمین کی ‏گروپ انشورنس 25 لاکھ سے بڑھا کر31لاکھ25ہزار کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں