تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب: نوجوان کا سیکیورٹی گارڈز پر حملہ

ریاض: سعودی عرب کے شہر دمام کے معروف مال میں نوجوان نے تین سیکیورٹی گارڈز کو حملہ کرکے زخمی کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دمام کے شاپنگ مال میں سکیورٹی گارڈ نے خاتون اور اس کی بیٹی سے شاپنگ سینٹر میں داخلے سے قبل توکلنا ایپ دکھانے کے لیے کہا تھا۔

موبائل دیکھنے پر پتا چلا کہ توکلنا ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا، سیکیورٹی گارڈ نے خواتین سے کہا کہ وہ ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔

سیکیورٹی گارڈ نے توکلنا ایپ اپ ڈیٹ کرتے ہی ماں بیٹی کو مال میں داخلے کی اجازت دی تاہم اس واقعے کے دو روز بعد ایک نوجوان شاپنگ مال کے اسی گیٹ پر پہنچا اور اس سیکیورٹی گارڈ کو جس نے خواتین کو روکا تھا زدوکوب کیا اور مال کے اندر چلا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی گارڈز نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نوجوان کو نشاندہی کرکے روکا تاہم اس نے موقع پر موجود تین سیکیورٹی گارڈز کو بھی زدوکوب کیا اور ان پر چھری سے حملہ کردیا۔

پولیس نے حملہ آور نوجوان کو گرفتار کرلیا جبکہ زخمی گارڈ کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایک گارڈ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -