جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈی جی ایف آئی واجد ضیا کو تبدیل کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کو تبدیل کردیا گیا ان کی جگہ ثنا اللہ عباسی کو نیا ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واجد ضیا کو نیشنل پولیس فاؤنڈیشن بھیجج دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا ثنا اللہ عباسی کی جگہ کمانڈنٹ ایف سی معظم انصاری کو نیا آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ واجد ضیا کو 2 سال قبل ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ واجد ضیا پاناما تحقیقاتی ٹیم کےسربراہ بھی رہ چکے ہیں اور وہ آئی جی ریلوے کےعہدے پرتعینات تھے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں