تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ٹک ٹاک اسٹار بنانے کا جھانسہ دیکر لڑکیاں اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں ٹک ٹاک اسٹار بنانے کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو اسمگل کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں گینگ کے سربراہ لڑکیوں کو ماڈل بنانے کا جھانسہ دے کر ان کا استحصال کرتے تھے اور متاثرہ لڑکیوں کو بلیک میل کرکے جنوبی بھارت اسمگل کیا جاتا تھا۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کی عمریں 17 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتاریاں مئی کے آخر میں بنگلہ دیشی خاتون کی مبینہ زیادتی کی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے تمام ملزمان بنگلہ دیشی شہری ہیں۔

بنگلہ دیشی پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب تک ایک ہزار لڑکیوں کو بھارت اسمگل کرچکے ہیں۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق 2019 میں ٹک ٹاک کی مقبولیت کے بعد ملزمان کم آمدنی والے خاندانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -