لندن: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی۔
معروف اداکارہ ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگواتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’میں نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی ہے، ارمینا خان نے این ایچ ایس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ارمینا خان اور ان کے شوہر نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی۔
I am now FULLY vaccinated, just had my second dose. Thank you #NHS. pic.twitter.com/qkZp5mbQKl
— Armeena 🦋 (@ArmeenaRK) June 9, 2021
بعدازاں اداکارہ نے مداحوں کو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ویکسین کے بعد محسوس ہونے والی علامات کے بارے میں بتایا تھا۔
ارمینا نے ویکسین لگنے کے 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد کہا تھا کہ انہیں کوئی واضح علامت محسوس نہیں ہوئی بس سر اور پٹھوں میں معمولی درد ہوا تھا جبکہ شوہر بالکل ٹھیک ہیں اور اب میں آپ کو 48 گھنٹے گزر جانے کے بعد آگاہ کروں گی۔
ویکسین لگوانے کے 48 گھنٹے گزر جانے کے بعد اداکارہ نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ مجھے اور میرے شوہر کو معمولی بخار ہے۔