تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اداکارہ کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ صوفیا مرزا کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ صوفیا مرزا کے سابق شوہر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے ریڈ وارنٹ واپس کرنے کی کارروائی کی بھی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اداکارہ کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں درخواست گزار کا نام سفارت کار ہونے پر استثنیٰ کی وجہ سے ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔

اداکارہ صوفیا مرزا

عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو عدالتی حکم پر عمل کرکے تین دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمہ کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔

دوسری جانب سرکاری وکیل نے بتایا کہ عمر فاروق کے خلاف تمام فوجداری کارروائی ان کے لائیبیریا کے سفیر بننے سے پہلے مکمل کی گئی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ عمر فاروق کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے اور ریڈ وارنٹ واپس کرنے کی کارروائی کی جائے، عدالت نے تمام فریقین سے تفصیلی جواب بھی طلب کرلیا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں