لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے ہیلی کاپٹر کی آندھی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر نے لاہور واپسی پر آندھی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی، ہیلی کاپٹر کی اسلام آباد سے واپسی پر گڑھی شاہو میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر نے لاہور واپسی پر پرانے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنا تھی۔
- Advertisement -
ذرائع کا کہنا ہے کہ آندھی کے باعث پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو گڑھی شاہو ریلوے اسٹیڈیم پر اتارا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور عملہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، عوام کی دعاؤں سے خیریت سے ہوں۔