اشتہار

حکومت نے وفاقی پنشنرز کی پینشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی پنشنرز کی پینشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا۔

وفاقی حکومت کا آئندہ سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر نیا ٹیکس نہ لگانے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ یکم جولائی سے وفاقی پنشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا، اردلی الاؤنس 14000 سے بڑھا کر 17500 روپے ماہانہ کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گریڈ 1 سے 5 تک کے ملازمین کا الاؤنس 450 سے بڑھا کر 900 روپے کیا جارہا ہے، کم آمدنی والے افراد پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لیے کم از کم اجرت 20 ہزار روپے ماہانہ کی جارہی ہے۔

شوکت ترین نے بتایا کہ بجٹ میں اخراجات جاریہ 14 فیصد کے ساتھ 6561 ارب روپے سے بڑھا کر 7523 ارب روپے کیا جارہا ہے، سبسڈیز کے لیے 682 ارب روپے رکھے جارہے ہیں، کورونا ویکسین کی درآمد پر 1.1 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ جون 2022 تک دس کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

حکومت نے بینک کارڈز کے ذریعے اشیا کی خریداری پر ایف ای ڈی میں چھوٹ دے دی، الیکٹرک گاڑیوں، کٹس، سی کے ڈی پر ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے جبکہ الیکٹرک کاروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں