ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

پی ایس ایل، پوائنٹس ٹیبل پر کون سی ٹیم سرفہرست؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 6 کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 میں لاہور قلندرز نے 6 میں سے 5 میچ جیت کر دس پوائنٹس حاصل کرلیے اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔

کراچی کنگز کی ٹیم بدستور دوسرے نمبر پر براجمان ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے بھی 6، 6 پوائنٹس ہیں لیکن بہتر رن ریٹ کے باعث یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

ملتان سلطانز چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر ہے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے دو روز قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز قلندرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے ہرایا تھا۔

گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پی ایس ایل 6 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل آئیں گی، پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات نو بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرامیچ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے میچ میں گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں