منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

تنخواہ پر ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی وضاحت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تنخواہ پر ٹیکس سے متعلق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی وضاحت آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس تجاویز پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس تجاویز میں پنشن اور تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں عائد کیا گیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس چھوٹ کی واپسی اور کم شرح کو نئے ٹیکس عائد ہونا نہ سمجھا جائے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس تجاویز میں پنشن اور تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں عائد کیا گیا ہے، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے دوسرا شیڈول حصہ اول شق 19 ہذف کی گئی۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر کا ٹیکس ہدف مکمل کرنے کے لیے بڑا فیصلہ

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ شق کے تحت ادارے کی طرف سے ملازم کو خرچے کی واپسی پر چھوٹ دی گئی تھی، خبر میں شائع کردہ 1.82 ارب کے ریونیو حصول کے اعداد و شمار گمراہ کن ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ پنشن، گریجویٹی، ایل پی آر، پنشن کی کمیوٹیشن اور دوسرے فوائد پر ٹیکس تجویز نہیں ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں