بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اداکار شان شاہد ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فلم اسٹار شان شاہد کی گاڑی کا چالان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے پنجاب بھر میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کررکھا ہے، اداکار شان شاہد کی گاڑی کو روکا گیا تو وہ بھی ٹوکن ٹٰیکس نادہندہ نکلے۔

ترجمان محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر بلا تفریق کارروائی کی جارہی ہے، ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فلم اسٹار شان کی گاڑی کا چالان کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق شان کی گاڑی کے نمبر کو سسٹم میں فیڈ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ شان نے دو سال سے گاڑی کے ٹوکن جمع نہیں کرائے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق فلم اسٹار شان 29 ہزار 200 روپے کے نادہندہ تھے۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر قمر الحسن سجاد کا کہنا ہے کہ پورے پنجاب میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف لاہور میں ہی دو لاکھ کے قریب ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز ہیں جن سے ایک ارب روپے سے زائد کے واجبات وصول کرنے ہیں جو کہ ہم تیس جون تک وصول کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں