ابوظبی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران شاہین آفریدی اور سرفراز احمد کے درمیان گرما گرمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی اننگز میں کپتان سرفراز احمد اور شاہین آفریدی آپس میں الجھ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی نے پہلے سرفراز احمد کو باؤنسر مارا پھر دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر جملے بھی کسے۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے محمد حفیظ کو بیچ بچاؤ کروانا پڑا۔
When you know Sarfaraz is no longer the skipper of Pakistan! 😭😂#PSL6 | #LQvQG | #QGvLQ pic.twitter.com/M2JyDpYDQ8
— Daniyal Mirza (@Danitweets__) June 15, 2021
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا ہے، ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹںگ جاری ہے۔
گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔