جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاک فضائیہ کے چار افسران کی اگلے عہدوں پر ترقی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فضائیہ نے چار ایئرآفیسرز کو ایئروائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دینے کا اعلان کردیا،  ترقی پانے والوں میں ایئروائس مارشل شاہد منصورجہانگیری، ائیروائس مارشل کاشف قمر، ایئروائس مارشل عاصم راشد ملک اور  ایئروائس مارشل سیدحسن کاشف شامل ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق شاہدجہانگیری ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی ڈی جی ایئرانٹیلی جنس کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، اسی طرح عاصم ملک کامرہ میں میراج ریبلڈ فیکٹری کےمینیجنگ ڈائریکٹر رہےہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کے 4 افسران کی ترقی

پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کاشف حسن بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ایئراسٹاف برائے الیکٹرانک انجینئر کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ترقی پانے والے افسران کو پاک فضائیہ میں شاندارخدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں