منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

مون سون بارشوں کی پیش گوئی، سی اے اے نے الرٹ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے پری مون سون بارشوں کے پیش گوئی کے پیش نظر سول ایوی ایشن انتظامیہ نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہائی الرٹ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے 17 سے 19 جون کے درمیان ہلکی، معتدل بارش اور تیز ہوا کی پیش گوئی کی جس کے پیش نظر سی اے اے نے محکمہ ایئر سائیڈ اور محکمہ فائر کو ہنگامی اقدامات کی ہدایات جاری کردیں۔

سی اے اے نے چھوٹے سائز کے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگانے کی ہدایت کی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کچھ طیاروں کو ہوا کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

سی اے اے نے آلات کو بھی موسم کی خرابی کے باعث محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر کے شمالی اور شمال مشرقی علاقے میں بننے والے تھنڈرسیلز شہر میں آج بارش اور تیز ہواؤں کا سبب بن سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج سے ہفتے کے درمیان شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی بارشیں ہوسکتی ہیں، بارش سے قبل شہر میں گردآلود اور معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں،ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں