بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

’والدین نے زبردستی اداکاری میں بھیجا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اداکارہ و ماڈل نمرہ خان کا کہنا ہے کہ ماں باپ نے زبردستی اداکاری میں بھیجا تھا وہ چاہتے تھے کہ میں نام بناؤں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے ٹی وی شو کے دوران اپنے کیریئر سمیت دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میری پہلی جاب نیوز ایڈیٹر کی تھی، والدین کی خواہش تھی کہ میں کسی بھی طرح میڈیا جوائن کرلوں، دوسری جانب تعلیم بھی فلم اینڈ ٹیلی ویژن تھی تو ملازمت قبول کرلی۔

نمرہ خان نے بتایا کہ اداکاری سے متعلق تھوڑی بہت بھی معلومات نہیں تھی، والدین نے زبردستی اداکاری میں بھیجا تھا، وہ چاہتے تھے کہ میرا نام ہو کیونکہ انہیں مجھ میں ایک چمک نظر آتی تھی، لیکن کامیابی نہ ملی تو اسکواش بھی کھیلا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے ڈرامے میں سین ریکارڈنگ پر 40 ٹیک تھے لیکن جب کامیابی ملی تو ڈرامہ انڈسٹری میں کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اے آروائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈارمہ بھول میں اپنی اداکاری سے مداحواں کے دل جیت لیے تھے۔

نمرہ خان گزشتہ برس اپریل میں اپنے قریبی دوست افتخار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں