تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...
Array

آسٹریلوی صحافی نے سچن ٹنڈولکر کا مذاق اڑا دیا

میلبورن: آسٹریلوی صحافی ڈینس نے سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کا مذاق اڑا دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی صحافی ڈینس نے ہاکی میچ سے متعلق سچن ٹنڈولکر کے پرانے ٹویٹ کو لے کر انہیں مذاق کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے آج ہی کے دن چار سال قبل ایک ٹویٹ کیا تھا۔

سابق بھارتی بیٹسمین نے ٹویٹ کے ذریعے ہاکی ورلڈ لیگ 2017 میں بھارتی ہاکی ٹیم کو پاکستان کو شکست دینے پر مبارک باد پیش تھی۔

آسٹریلوی صحافی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ چار سال قبل آج ہی کے دن سچن ٹنڈولکر چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے لیے بھارت سے انگلینڈ جانے کا سفر طے کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پھر سچن ٹنڈولکر نے یہ ٹویٹ کرکے بھارتی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

آسٹریلوی صحافی نے اپنے ٹویٹ میں سچن ٹنڈولکر کو بے ہودہ انسان قرار دیا۔

یاد رہے کہ آج ہی کے دن پاکستان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -