تازہ ترین

گرمی دانے کیوں ہوتے ہیں اور ان سے کیسے نجات حاصل کریں؟

گرمی ﮐﮯ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﯿﮟ ﻧﮑﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮔﺮﻣﯽ ﺩﺍﻧﮯ ﺑﮍﯼ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﺎ ﺑﺎﻋﺚ ﺑﻨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺧﺼﻮﺻﺎً ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ اور بچے ﺍﺱ ﻣﺴﺌﻠﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﻧﻈﺮ ﺁتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں حکیم شاہ نذیر نے گرمی دانوں کی وجوہات اور ان سے نجات پانے کا آسان طریقہ بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ گرمی دانوں کا تعلق شدید گرمی سے ہوتا ہے جب دھوپ کی تپش لگتی ہے تو ہمیں چبھن سے محسوس ہونے لگتی ہے بعض لوگ گرمی کی شدت کو برداشت نہیں کرپاتے ہیں ایسی صورت حال میں گرمی دانے نکلتے لگتے ہیں۔

حکیم شاہ نذٰیر کے مطابق خاص طور پر بچوں میں گرمی دانے زیادہ نکلتے ہیں، بعض لوگوں کے پسینے میں تیزابیت کی وجہ سے بھی گرمی دانے نکلنے لگتے ہیں۔

گرمی دانوں سے نجات کے لیے گھر میں پاؤڈر بنانے کا طریقہ

انہوں نے بتایا کہ گرمی دانوں سے نجات کے لیے آپ گھر میں بھی پاؤڈر بناسکتے ہیں، ایک پاؤ سفیدہ کاشگری لیں اس میں دس گرام ست پودینہ ڈال دیں اور اس کو مکس کرلیں پاؤڈر تیار ہوجائے گا۔

حکیم شاہ نذیر کا کہنا تھا کہ پاؤڈربنانے کے لیے یہ دونوں چیزیں پنساری کی دکانوں پر باآسانی دستیاب ہوتی ہیں۔

گرمی دانوں سے بچاؤ کی غذائیں

انہوں نے کہا کہ گرمی دانوں سے بچاؤ کے لیے پانی کا استعمال زیادہ کیا جائے ہر آدھے گھنٹے بعد ایک گلاس پانی پئیں اور تربوز، خربوزے اور جامن بھی استعمال کرنے چاہئیں۔

ایکنی سے متعلق بتاتے ہوئے حکیم شاہ نے کہا کہ جن لوگوں کو ایکنی نکل رہی ہوتی ہے وہ نیم کے تازہ پتے لے کر انہیں پانی میں ڈالیں اور اس سے نہا لیں ایکنی سے نجات مل جائے گی۔

Comments

- Advertisement -