جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی: مسجد کے وضو خانے میں ایک شخص قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی مسجد کے وضو خانے میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ میں پیش آیا، مقتول کو وضو خانے میں سر پر گولی ماری گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ اورنگی ٹاؤن کی ضیا کالونی بلوچ گوٹھ میں مسجد کے اندر کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت مسجد میں نماز کی ادائیگی جاری تھی، مقتول کی شناخت مرسلین خان کے نام سے ہوئی اور تعلق مردان سے تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بزنس مین کے بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

چند روز قبل کراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی میں جامعہ ملیہ کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں بزنس مین کے بیٹے رضا ذوالفقار جاں بحق ہوگئے تھے۔

ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا تھا کہ واقعہ ابتدائی طورپرٹارگٹ کلنگ کاہی لگتا ہے، جائےوقوعہ سےشواہداکٹھےکررہے ہیں، ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیجزبھی حاصل کرلی ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں