تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

ٹرین حادثے میں‌ مرنے والا شخص‌ گیارہ سال بعد زندہ نکلا

کلکتہ: بھارت میں گیارہ سال قبل ہونے والے ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والا شخص گیارہ سال بعد زندہ نکلا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر جانی شوری میں 2010 میں خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی علاقے ممبئی سے  مدنا پور  جانے والی ٹرین کو 28 مئی 2010 کے روز حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 148 کے قریب مسافروں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

ان مسافروں میں سے بعض ناقابلِ شناخت تھے، جن کو ٹکٹ کے ذریعے پہچان کر جسد خاکی اہل خانہ کے حوالے کیا گیا، جبکہ حال ہی میں گرفتار ہونے والے شخص کا جب ڈی این اے ہوا تو یہ بات سامنے آئی کہ وہ مرا نہیں تھا۔

اب اس حوالے سے یہ خبر سامنے آئی کہ ان مردہ قرار دیے گئے مسافروں میں کلکتہ کے شمالی علاقے سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ شہری بھی تھا، جس کے اہل خانہ نے  حکومت کی جانب سے اعلان کردہ امداد اور سرکاری ملازمت حاصل کی۔

سی بی اے کے مطابق اہل خانہ نے بیٹے کو مردہ قرار دینے کے بعد حکومت سے چار لاکھ روپے رقم بطور مالی امداد اور سرکاری ملازمت حاصل کی تھی، جس کا اعلان حادثے کے بعد ریلوے کے وزیر نے کیا تھا۔

ہفتے کی شام  مرکزی بیورو انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے امرت ون چوہدری نامی ایک شخص کو کلکتہ سے گرفتار کیا، جس کے بعد یہ رازفاش ہوا کہ یہ وہی شخص ہے، جسے 2010 میں مردہ قرار دیا گیا تھا۔ گیارہ سال قبل امرت ون کی عمر 27 برس تھی اور اب وہ 38 سال کا ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -