تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: فضائی مسافروں کے لیے اہم خبر

ریاض: سعودی عرب میں فضائی مسافروں کے بورڈنگ پاس کو توکلنا ایپ سے جوڑنے کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے تمام ایئرلائنز کے لیے اندرون ملک پروازوں کے بورڈنگ پاس کے اجرا کے بعد صحت کی حیثیت سے توکلنا ایپ کے ساتھ جوڑنے کا اعلان کیا۔

ایسے مسافروں کو بورڈنگ پاس الیکٹرانک طور پر جاری کیے جارہے ہیں جن کی ایپ میں مدافعتی حیثیت، پہلی خوراک سے استثنیٰ، بحالی سے استثنیٰ یا انفیکشن کا کوئی ریکارڈ نہیں، کی ضروری معلومات درج ہیں۔

واضح رہے کہ توکلنا کوویڈ 19 کے انفیکشن کو روکنے میں مدد کے لئے گذشتہ سال شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد کورونا ویکسینیشن کے بارے میں معلومات اور انفیکشن کی حیثیت کی رپورٹوں کو شامل کیا گیا ہے۔

توکلنا ایپ کووڈ- 19 "پاسپورٹ” کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔

قبل ازیں جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کہا تھا کہ تمام غیر ملکی مسافر اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے جو سعودی عرب کا سفر کررہےہیں انہیں روانگی سے قبل کورونا ویکسین کے بارے میں تمام معلومات کا اندراج اور رجسٹریشن ضرورکرانا ہو گی۔

یہ رجسٹریشن خلیج تعاون کونسل ممالک کے تمام شہریوں، نئے ویزا پر آنے والوں، مقیم غیر ملکیوں اوران کے اہل خانہ جنہیں حفاظتی ٹیکہ لگایا گیا ہو یا ابھی نہ لگا ہو سب کے لیے لازم ہے۔

Comments

- Advertisement -