اشتہار

آذر بائیجان سے فوجی تعاون، علاقائی شراکت داری کا فروغ چاہتے ہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آذر بائیجان سے فوجی تعاون، علاقائی شراکت داری کا فروغ چاہتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آذر بائیجان کے صدر سے ملاقات کی جس میں آذر بائیجان کے وزیر دفاع بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو وزارت دفاع پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، آذر بائیجان کے صدر نے عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی، فوجی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں جیو اسٹریٹیجک تعلقات فروغ پاسکتے ہیں، پاکستان، آذربائیجان کی مذہبی، ثقافتی اقدار مشترک ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آذر بائیجان تاریخی اعتبار سے ایک دوسرے کے قریب ہیں، پاکستان، آذربائیجان تاریخی، مذہبی یکساں اقدار کے حامی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں