تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

لاہور کے مختلف علاقوں سے 2 بچیاں اور ایک بچہ اغوا

لاہور کے مختلف علاقوں سے دو بچیوں اور ایک بچے کو اغوا کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے لوئر مال اور بلال گنج سے تینوں بچوں کے اغوا کا مقدمہ تھانہ لوئر مال اور رائیونڈ سٹی میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق بلال گنج میں رکشہ ڈرائیور کی دو بچیوں کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا، 12 سالہ عمران کو رائیونڈ کی حدود شہنشا ٹاؤن سے اغوا کیا گیا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 9 سالہ طاہرہ اور 13 سالہ فضا گھر سے چیز لینے گئی اور واپس نہ لوٹیں جبکہ عمران کے اہلخانہ کے مطابق وہ ماموں کے گھر سے چیز لینے دکان پر گیا تھا اور واپس نہ آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے قریب سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سراغ لگایا جارہا ہے، بچیوں کے اہلخانہ اور محلے داروں سے پوچھ گچھ کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے تینوں بچوں کے مبینہ اغوا کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

Comments

- Advertisement -