تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کروڑوں‌ سال قدیم پُراسرار کنواں، جہاں ’جنات بستے‘ ہیں

صنعا: یمن کے مشرقی صوبے میں ایک پراسرار کنواں موجود ہے، جسے دیومالائی اور شیطان کا گھر جبکہ اسے ’جہنم کا کنواں‘ مانا جاتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پُراسرار کنواں عمان کی سرحد کے قریب اور یمن کے دارالحکومت صنعا سے تقریباً 1300 کلومیٹر دور  مشرقی صوبے الماہرہ کے صحرائی علاقے برہوت میں واقعہ ہے۔

اس کنویں کی چوڑائی تیس میٹر ہے جبکہ گہرائی کے بارے میں لوگوں کی مختلف آرا ہیں کیونکہ کچھ کا ماننا ہے یہ 100 جبکہ کچھ اسے 250 کلومیٹر گہرا قرار دیتے ہیں۔

مکینوں کا ماننا ہے کہ ’یہ کنواں شیاطین کا قید خانہ ہے کیونکہ یہاں سے بہت تیز اور ناقابلِ برداشت بو آتی ہے، جو اپنے قریب آنے والی ہر چیز کو نگل جاتا ہے۔

صوبہ الماہرہ کے محکمہ معدنی وسائل کے ڈائریکٹر جنرل صلاح بابحر کا کہنا ہے کہ ’یہ کنواں بہت گہرا ہے، ہم آج تک اس کی تہہ میں نہیں پہنچ سکے کیونکہ وہاں آکسیجن اور ہوا بہت کم ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ایک بار اس کے اندر سے آنے والی بو کا سراغ لگانے کے لیے مزدوروں کو اندر اتارا تھا تو وہ 50 سے 60 میٹر اندر گئے، جس کے بعد اُن کی طبیعت غیر ہونے لگی تھی‘۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ’کنویں میں اترنے والے افراد نے اندر بہت ساری پراسرار چیزیں دیکھیں جبکہ وہاں سے عجیب قسم کی بد بو بھی اٹھ رہی تھی، جو ناقابلِ برداشت دی‘۔

صلاح بابحر کا کہنا ہے کہ ’کناروں پر کھڑے ہو کر صرف اس کی بیرونی دیواروں یا اس کے اوپر اڑنے والے پرندوں کو دیکھا جاسکتا ہے، جو اندر سے باہر کی طرف آتے اور پھر کنویں میں چلے جاتے ہیں‘۔محکمہ معدنیات کے ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ کنواں کروڑوں سال سے اسی مقام پر موجود ہے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ انہوں نے کنویں کے اندر کے مناظر کو کیمرے میں محفوظ کرنے کی کوشش کی مگر ہر بار ہی ناکامی کا سامنا رہا۔ ایک شخص نے بتایا کہ ’یہ کنواں اپنے قریب آنے والی ہر چیز کو نگل لیتا ہے، اس لیے زیادہ قریب جانے سے بھی بہت زیادہ خوف آتا ہے‘۔

اس کنویں کے حوالے سے بہت سی کہانیاں زیر گردش ہیں، جن میں سے ایک قابلِ ذکر یہ ہے کہ جب کوئی اس کے قریب جاتا ہے تو وہ بڑی مشکل میں پھنس جاتا ہے۔ مقامی آبادی یہ بھی سمجھتی ہے کہ اس کے اندر جن اور بھوت رہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -