کراچی: گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر لنگر انداز تیل بردار جہاز سے 700 ٹن سلج غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گڈاپی شپ بریکنگ یارڈ پر لنگر انداز تیل بردار جہاز کے معاملے پر ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔
کمیٹی میں وزارت دفاع، ایم ایس اے اور ایف آئی اے حکام شامل ہیں، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی بلوچستان اور کلائمنٹ چینج کے نمائندہ بھی تحقیقات میں شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جہاز پر کاغذات کے مطابق 1500 ٹن سلج موجود ہونا چاہیے لیکن جہاز پر 600 سے ساڑھے 600 ٹن سلج موجود ہے، باقی سلج کہاں گیا تحقیقات جاری ہیں۔
تحقیقاتی کمیٹی حکام کے مطابق سلج میں مرکزی کاکیا لیول ہے اس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سلج میں مرکری کی مقدار سامنے آنے کے بعد حتمی رپورٹ آئے گی، رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا جاسکے گا کہ جہاز مرکری لیول کے ساتھ آسکتا ہے یا نہیں۔
تحقیقاتی کمیٹی حکام کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول سے پہلے ہی جہاز سے متعلق تفصیلات طلب کرچکا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان آمد سے قبل یہ جہاز بنگلا دیش اور بھارت میں بہت عرصے تک کھڑا رہا تھا۔