تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اب کچرے کے بدلے پیسے ملیں گے

شہریوں کی جانب سے کچرے کو ایک کوڑے دان میں جمع کرکے باہر پھینک دیا جاتا ہے لیکن اب کچرے کو جمع کرنے پر پیسے ملیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں کراچی کی ایک لڑکی افشین سہیل نے شرکت کی اور کچرے کے عوض پیسے دینے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کیش دی ٹریش تنظیم کی سربراہ افشین سہیل نے بتایا کہ پہلے ان کے لیے یہ ایک پی ایچ ڈی کا پراجیکٹ تھا لیکن اب اس میں لوگ جڑتے چلے جارہے ہیں اور ایک قافلہ بنتا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچرے کو لینے کے لیے ہفتے میں ایک دن نمائندہ آپ کے گھر پر حاضر ہوگا، کچرا دینے پر پوائنٹس دئیے جائیں گے اور ہفتے کے آخر میں آپ ان پوائنٹس کو کیش کروا سکیں گے۔

افشین سہیل کا کہنا تھا کہ کچرے کے لیے چار بیگز کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں ایک تھیلے میں پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے وغیرہ ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح پلاسٹک کے لیے الگ بیگ رکھا گیا جس میں گھر کا ضائع ہونے والا سارا پلاسٹک ڈالا جاسکتا ہے، اس پلاسٹک کو ری سائیکل کیا جائے گا جس کے لیے ہم نے معاہدہ کیا ہے۔

افشین نے بتایا کہ کچرے کو ابھی اسٹور کیا جارہا ہے جو لوگ ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں انہیں چار مختلف بیگز دئیے جاتے ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ کونسا کچرا کس تھیلے میں ڈالا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جن گھروں سے بڑے پیمانے پر کچرا اٹھایا جارہا ہے انہیں اچھی رقم دی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -