جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مودی کا 7 سالہ دور بھارتی معیشت کے لیے بدترین قرار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: ماہرین نے مودی کے سات سالہ دور کو بھارتی معیشت کے لیے بدترین قرار دے دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مودی کے عہدہ سنبھالنے کے وقت بھارت کی مجموعی ملکی پیداوار سات سے آٹھ فیصد تھی جو 2019 اور 2020 کی آخری سہ ماہی میں گر کر تین اعشاریہ ایک فیصد ہوچکی ہے۔

بھارتی شرح نمو سست روی کا شکار ہے، بیروزگاری اور افراط زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارتی حکومت کا 2025 تک جی ڈی پی کا طے شدہ ہدف پچاس کھرپ کرنے کا خواب پورا ہونا مشکل ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی مندوب کے الزامات پر پاکستانی سفارت کارکا کرارا جواب

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالات ٹھیک بھی چلے تو یہ ہدف 26 کھرب ڈالر تک ہی پہنچ سکے گا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ملکی کرنسی پر پابندی لگانے کی وجہ سے بھارتی کرنسی کے استعمال میں 86 فیصد کمی آئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں