تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

چین میں دنیا کے بلند ترین ہوٹل کا افتتاح

بیجنگ: چین کے شہر شنگھائی میں دنیا کے سب سے بلند ترین ہوٹل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے بلند ترین ہوٹل کو ’جے ہوٹل‘ کا نام دیا گیا ہے جو شنگھائی ٹاور کے 120ویں فلور پر ہے اور یہ دبئی میں برج خلیفہ کے بعد دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت ہے، اس کی اونچائی 632 میٹر ہے۔

جے ہوٹل میں 165 کمرے ہیں اور اس میں چوبیس گھنٹے ذاتی بٹلر کی سہولت دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوٹل آنے والے اس میں موجود ریسٹورنٹس، بارز، سپا اور سوئمنگ پول سمیت ان تمام سہولیات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو کسی بھی چوٹی کے ہوٹل میں ہوسکتی ہیں۔

اس ہوٹل میں ایک رات قیام کا کرایہ 3088 یوآن یعنی 450 ڈالرز ہے لیکن اس کے 34 سوٹس کا کرایہ اس سے کہیں زیادہ ہے، ہوٹل کے جے سوٹ کا کرایہ 67 ہزار یوآن یعنی 10 ہزار ڈالرز سے زیادہ ہے۔

ہوٹل کی سیلز اور مارکیٹںگ کی ڈائریکٹر رینی وو کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے افتتاح کے وقت اس کی ویب سائٹ پر لوگوں کا ہجوم ہے جو اس کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں یہ ہمارے لیے بہت حوصلہ افزا بات ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ہم اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام مہمانوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے۔

Comments

- Advertisement -