تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

’’آخری ہدف کے حصول تک پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا‘‘

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے صدر ڈاکٹر مارکوس پلیئر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رہے گا، پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کی چھان بین کرنی ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے صدر ڈاکٹر مارکوس پلیئر نے کہا کہ پاکستان فی الحال گرے لسٹ میں رہے گا، پاکستان نے منی لانڈرنگ، انسداد دہشت گردی میں کافی پیش رفت کی ہے، پاکستان کی پیش رفت قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکشن پلان مکمل کرنا بھی ضروری ہے، پاکستان اپریل 2022 کے ایجنڈے میں شامل نہیں، 27 میں سے تین اہداف پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

صدر فیٹف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاملے پر آئندہ سال جون میں دوبارہ بات ہوگی، آخری ہدف کے حصول تک پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گرد تنظیموں کے سینئر کمانڈرز کو سزائیں دینے کے ہدف کو پورا کرے، پاکستان کو فیٹف کے نئے ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنا ہوگا اور اپنی انویسٹی گیشن کے طریقہ کار کو بہتر بنانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -