جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگانے کا خوفناک انجام

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا میں ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر پیرا شوٹ کی مدد سے زمین پر اترنے کی کوشش کے  دوران خوفناک حادثہ پیش آیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں اسکائی ڈائیونگ کے شوقین دو نوجوانوں نے ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر زمین پر آنے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق اسکائی ڈائیونگ انسٹرکٹر اور ان کے ساتھی جہاز سے چھلانگ لگانے والے تھے کہ اس سے پہلے ہی جہاز سے گر گئے اور آسمان سے زمین پر گر کر ہلاک ہوگئے۔

- Advertisement -

آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ سڈنی سے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع گولبرن کے مقام پر ہونے والے حادثے کے بعد ہوائی جہاز کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ’دو پیرا شوٹرز طیارے سے گر کے ہوائی اڈے  پر رن وے کے قریب گرے، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے جبکہ ماہر اسکائی ڈائیور بھی اس واقعے میں جاں بحق ہوئے۔

پولیس نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ آسڑیلیا کے سیفٹی بیورو اور پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر مکمل تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں