تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بھارت: منگنی والے دن دلہا فائرنگ سے قتل

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش میں منگنی کے روز بدمعاش نوجوانوں نے دلہا کو  فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع فیروزآباد میں اتوار کی صبح موٹرسائیکل پر سوار افراد نے فائرنگ کر کے دیواکر سنگھ نامی سکھ نوجوان کو قتل کردیا، جس کی آج رات منگنی طے تھی۔

قتل کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس تفتیش کے لیے جائے وقوعہ پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول اراؤ شاہراہ پر واقع سرسا گنج میں مقیم تھا، جہاں وہ سبزی فروخت کرنے کا کام کرتا تھا۔ مقتول روزانہ کی طرح صبح سبزی خریدنے منڈی جارہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے اُسے روک کر سر پر گولی ماردی۔

گولی لگتے ہی وہ لہولہان ہوکر سڑک پر گر گیا، جس کے بعد اُسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا، مقتول کے گھر پر اطلاع پہنچی تو خوشی کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا۔

ایس ایس پی اشوک کمار نے بتایا کہ ’نوجوان کی موت گولی لگنے سے ہوئی، ہم اس قتل کی ہر زاویے سے تحقیقات کررہے ہیں جبکہ اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے‘۔ انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Comments

- Advertisement -