تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ نمایاں کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں ہونے والی سونے کی قیمت میں کمی کے مثبت اثرات پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 9 ڈالرز کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 1768 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے اور فی تولہ و دس گرام کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوی ایشن کے چیئرمین اور سندھ تاجر اتحاد کے نائب صدر محمد ارشد نے بتایا کہ آج بتاریخ 29 جون 2021 بروز منگل  سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں مجموعی طور پر 1100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 8 ہزار 600 جبکہ 24 کیراٹ دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 93 ہزار 106 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 29 جون کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 108,600روپے

دس گرام قیمت: -/ 93,106 روپے

انہوں نے بتایا کہ  حالیہ کمی کے بعد  22 اور 21 کیریٹ 10 گرام گولڈ کی قیمت بالترتیب 85 ہزار 348 اور 81 ہزار 468 روپے پر پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -