بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

’’حریم شاہ شاید اپنے دلہا ناصر شاہ کو تلاش کررہی ہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ شاید اپنے دلہا ناصر شاہ کو تلاش کررہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ ناصر شاہ ماضی سے فراموش نہ ہوں، ان کی جماعت نے ماضی میں اسمبلی میں آگ لگائی تھی، پی پی نے اسمبلی میں ڈیسک پر چڑھ کر دستاویزات کو جلایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کل علامتی جنازہ تھا آج سندھ حکومت نے عملی جنازہ نکال دیا، اب تک مائیک بند ہوتے تھے آج اسمبلی کا دروازہ بند کردیا گیا۔

- Advertisement -

جمال صدیقی نے کہا کہ بدترین جمہوریت کی علمبردار پی پی اپنا قبلہ درست کرے، سندھ حکومت کو اپنی کرپشن کے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے، حکومتی نمائندے اسمبلی فلور پر منہ چھپانے پرمجبور ہیں۔

مزید پڑھیں: پی پی رکن اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کرنے والی حریم شاہ نے نئی ویڈیو جاری کردی

خیال رہے گزشتہ روز حریم شاہ کی پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی سے شادی کی خبریں آئی تھیں جس کے بعد صارفین میمز کے طور پر مختلف لوگوں کے ساتھ حریم شاہ کا نام جوڑ رہے تھے۔

معروف ٹک ٹاکر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کی کہ ان کا نام کسی شخص کے ساتھ نہ جوڑا جائے کیونکہ اس سے قبل وہ کسی کے ساتھ تعلق میں نہیں تھیں۔

حریم شاہ نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میں اب تک جتنے لوگوں کے ساتھ ویڈیو بناتی رہی ہوں وہ محض پروموشن کیلئے تھا اور ضروری نہیں پروموشن کی غرض سے بنائی جانے والی ویڈیوز میں اس شخص کے ساتھ کوئی تعلق بھی ہو۔

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی میری تصاویر مختلف لوگوں کے ساتھ شیئر نہ کی جائیں، اگر میرا اس سے قبل کسی سے کوئی رشتہ ہوتا تو میں ضرور آگاہ کرتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں