پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ اور سکس سگما پلس کے اشتراک سے خواتین کے حقوق پر بنائے جانے والے ڈرامے ’صنفِ آہن‘ کی کاسٹ کا اعلان کردیا گیا۔
اس ڈرامے میں اداکارہ سجل علی، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، کبرہ خان، رمشا خان کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
پروڈیوسر ثنا شاہ نواز نے ’صنفِ آہن‘ کی کاسٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کیا، جس کے ساتھ انہوں نے کاسٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
ثنا شاہ نواز نے لکھا کہ ’پیش ہیں مضبوط ترین (اسٹیل) خواتین، جو صنف آہن میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی‘۔
اس ڈرامےکے پروڈیوسرز ہمایوں سعید، ثمینہ ہمایوں، شہزاد نصیب اور ثنا شاہ نواز ہیں۔
آئی ایس پی آر اور سکس سگما پلس کے اشتراک سے خواتین کے حقوق پر بنایا جانے والا یہ ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا، جس کی مصنفّہ عمیرہ احمد جبکہ ہدایت کار ندیم بیگ ہیں۔
View this post on Instagram
اس ڈرامے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔