تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لندن ریلوے اسٹیشن آتشزدگی، پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر بچوں‌ کو بچایا، ویڈیو

برطانوی دارالحکومت لندن کے ریلوے اسٹیشن مین لگنے  والی آگ سے دو کم سن بچوں کو باحفاظت ریسکیو کرنے والے پولیس اہلکار نے سب کے دل جیت لیے۔

یاد رہے کہ لندن کے ’ایلیفنٹ اینڈ کیسل ریلوے اسٹیشن‘ میں پیر کے روز دوپہر کے وقت زور دار دھماکے کے بعد آگ لگی، جس کی شدت دیکھتے ہی دیکھتے بہت زیادہ بڑھ گئی۔

مقامی انتظامیہ نے آتشزدگی کے بعد ہنگامی حالات کا اعلان کیا اور جائے وقوعہ پر  آگ پر قابو پانے کے لیے 10 فائر بریگیڈ اور 70 فائر فائٹرز روانہ کردیے۔

آتش زدگی کے بارے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں لگتا، مقامی انتظامیہ نے کہا کہ آتش زدگی سنگین نوعیت کی تھی۔ لندن کے میئر صادق خان نے واقعے سے متعلق بتایا کہ اس میں دھوئیں سے ایک پولیس افسر سمیت 2 افراد متاثر ہوئے ہیں، واقعے میں 6 تجارتی یونٹس، 3 کاریں اور ٹیلی فون باکس جل کر تباہ ہو گیا۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق چوبیس گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود ریسکیو کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔  پولیس کی پہلی کوشش تھی کہ اسٹیشن میں پھنسنے والے لوگوں کو باحفاظت طریقے سے باہر نکالا جائے۔

ایک پولیس اہلکار اپنی جان پر کھیل کر اسٹیشن میں داخل ہوا اور وہاں موجود دو کمسن بچوں کو باحفاظت طریقے سے باہر نکال کر لایا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار جیسے ہی بچوں کو لے کر چند قدم چلا تو اُسی جگہ پر دھماکا ہوا، اگر تھوڑی سی دیر ہوتی تو صورت حال بہت مختلف ہوسکتی تھی۔

Comments

- Advertisement -