تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

شہباز شریف آج اسمبلی کیوں نہیں آئے؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بجٹ اجلاس میں نہ آنے کی وجہ سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے بتایا کہ شہباز شریف اسلام آباد بجٹ اجلاس کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں انہیں کزن کی وفات کی خبر ملی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کزن کی وفات کے باعث اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ایک دوسرے کے خلاف صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، غلط فہمیاں ہوتی رہتی ہیں ہمیں متحدہ اپوزیشن رہنا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہم نے استعفے پہلے رکھے تھے پیپلزپارٹی نے توجہ نہیں دی، ان لوگوں پر پنجاب حکومت نہیں چلا سکتے جنہیں استعمال کیا جاتا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم پورے نظام کو بہتر کرنا چاہتے تھے صرف حکومت نہیں بھیجنا چاہتے تھے، حکومت میں آنا نہیں نظام کو بہتر کرنا جیت ہوگی۔

نبیل گبول نے کہا کہ بجٹ اجلاس ‏میں اپوزیشن لیڈر نہ ہوایساکبھی نہیں ہوا نوٹس کی بات کرناکوئی عذر نہیں، حکومت کیساتھ ساتھ ‏اپوزیشن سے بھی عوام ناراض ہیں اپوزیشن لیڈراس لیےنہیں آئیں گےکہ مجھے گرفتار کر لیا جائے ‏گا۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ایک بھائی لندن میں بیٹھاہےکہتاہےبیمارہوں پاکستان نہیں آؤں گا دوسرابھائی ‏پاکستان میں موجود ہے اوراسمبلی نہیں آتا ایسارہاتوعوام حکومت کیساتھ اپوزیشن کوبھی جوتے ‏مارے گی کل شہبازشریف اسمبلی نہیں آئے تو پھرکچھ بھی ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -