تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

الائچی کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

الائچی پر شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق الائچی کا استعمال ناصرف قہوہ کے ذائقے کے لیے ہوتا ہے بلکہ ایک اہم مصالحے کے طور پر جو بہت سے پکوانوں میں شامل ہوتے ہیں اس سے پکوان کو مخصوص ذائقہ ملتا ہے۔

تحقیق میں الائنچی کے استعمال کے چند فوائد بتائے گئے ہیں، الائنچی میں معدنیات، آئرن، اور مینگنیز ہوتے ہیں جس کی جسم کے اندر بڑی مقدار میں ضرورت ہوتی ہے۔

کینسر کے خلاف جنگ میں الائچی کے فوائد

سائنسی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ الائچی میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو کینسر کی بیماری کی روک تھام میں معاون ہوتے ہیں اور ان کی نشوونما کو روکتے ہیں، خاص طور پر یہ پیٹ اور بڑی آنت کے کینسر سے بچانے میں معاون ہوتی ہے۔

سانس کی تکلیف دور کرنے میں مدد

الائچی سانس کی تکلیف کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔ قبض کو روکنے میں اس کی اہمیت واضح ہے، الائچی میں غذائی ریشے موجود ہوتے ہیں جو نظام انہضام کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

متلی کی روک تھام میں الائچی کے فوائد

متعدد سائنسی مطالعات میں کہا گیا ہے کہ الائچی متلی اور الٹی کے مسئلے کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، خاص طور پر وہ خواتین جو سرجری کے بعد یہ کیفیت محسوس کرتی ہیں۔

منہ کی بو کو بہتر بنانے میں الائچی کے فوائد

کھانے کے بعد الائچی کو چبانے سے جراثیم اور بیکٹیریا کم کرنے میں مدد ملتی ہے جو منہ کی بدبو کا سبب بنتے ہیں، الائچی قدیم زمانے سے ہی سانس کو خوشبو دار بنانے کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔

کولیسٹرول کو کم کرنے میں الائچی کے فوائد

الائچی میں غذائی ریشے کی کافی مقدار ہوتی ہے، جو خون میں ہائی کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مثبت کردار ادا کرتی ہے۔ اس طرح یہ امراض قلب اور خون کے جمنے کی روک تھام میں مدد فراہم کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -