تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سمندر میں آگ لگنے کی ویڈیو وائرل

خلیج میکسیکو کے سمندر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جزیرہ نما یوکاٹن میں گزشتہ روز لگنے والی آگ سے متعلق آئل کمپنی پیمیکس کا کہنا ہے کہ پانی کے نیچے سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں لیکیج کی وجہ سے آگ لگی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعلے پانی کے اندر سے باہر نکل رہے ہیں اور آتش فشاں کے لاوا سے مشابہ لگ رہے ہیں جس کو سوشل میڈیا صارفین ’آئی آف فائر‘ کہہ رہے ہیں، یہ آگ آئل پلیٹ فارم پیمیکس کے قریب لگی۔

کمپنی کے مطابق آئل پلیٹ فارم کے لیے گیس کی پائپ لائن کے اندر سے گزاری گئی ہے جو پلیٹ فارم کُومالوب زاپ سے جوڑتی ہے۔

کُو مالوب زاپ میکسیکو کی خلیج کے جنوری کنارے کے قریب واقع ہے۔

پیمیکس کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ پروڈکشن کے کام پر بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بج کر 15 منٹ پر آگ لگی جس کو صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔

کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -