ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کی ریلی کو ’کراچی تباہی ریلی‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے ایم کیو ایم کی ریلی کو ’کراچی تباہی ریلی‘ قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے ایم کیو ایم کی ریلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے باشعور محب وطن عوام نے ایم کیو ایم کو مسترد کردیا، انتخابات آتے ہی ایم کیو ایم کو شہریوں کے حقوق کا درد جاگ اٹھتا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ایم کیو ایم کو کراچی کی عوام مسترد کرچکی ہے، ایم کیو ایم دھاندلی کا الزام واپس لے کر اپنی شکست بھی تسلیم کرچکی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ میں‌ گورنر راج کے نفاذ اور علیحدہ صوبے کے قیام کا مطالبہ

وقار مہدی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی ریلی سیلاب نہیں فلاپ ریلی تھی، کراچی کے عوام اب پیپلزپارٹی کے کارواں کا حصہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے 30 سالوں میں کراچی کو کیا دیا، کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار بھی ایم کیو ایم ہے، وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم کا وزیر لوڈشیڈنگ کی حمایت کرتا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم عوام کو بے قوف بنانے کے لیے احتجاج کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں