کراچی: معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایوارڈ شو میں نامور فنکاروں نے شرکت کی اس دوران وہاں پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی آئمہ بیگ اور شہباز شگری بھی موجود تھے۔
ایوارڈ شو کے دوران شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار تصویریں بنواتے ہوئے دکھائی دیے۔
ایسے میں ایک صحافی کی جانب سے آئمہ بیگ اور شہباز شگری سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا جس کا جواب سننے کے لیے مداح بھی بے تابی سے منتظر تھے۔
آئمہ بیگ اور شہباز شگری سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ دونوں شادی کب کررہے ہیں؟ دونوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’انشا اللہ رواں سال کے آخر تک ہم شادی کرلیں گے۔‘
واضح رہے کہ رواں سال 20 مارچ کو آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی کی تھی۔
آئمہ بیگ نے اپنی پوسٹ میں شہباز شگری کو ٹیگ کیا تھا، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ ہاتھ میں ہیرے کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی۔
شہباز شگری نے لکھا تھا کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں اور آپ کو اندازہ نہیں ہوگا کہ یہ کتنا اہم ہے۔