جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

میٹرک امتحانات: عملے کے موبائل، انٹرنیٹ ڈیوائس لانے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مشیر تعلیمی بورڈ سندھ نثار کھوڑو نے میٹرک امتحانات میں عملے کے موبائل فون، انٹرنیٹ ڈیوائس استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میٹرک امتحانات میں واٹس ایپ سے امتحانی پرچہ آؤٹ ہونے اور نقل کے معاملے پر مشیر تعلیمی بورڈ سندھ نثار کھوڑو نے امتحانی عملے کے موبائل، انٹرنیٹ ڈیوائس کے استعمال پر پابندی لگادی۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ دوران امتحان انویجیلیٹرز اور بورڈ کا عملہ موبائل، نیٹ ڈیوائس استعمال نہیں کرسکتا، طلبا و طالبات پر بھی امتحان کے دوران موبائل فون لانے پر پابندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ طلبا و طالبات اور عملے کی بھی تلاشی لے، امتحانی مراکز کے اندر موبائل فون ملا تو ضبط کرلیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: میٹرک امتحانات میں بدانتظامی عروج پر، فزکس کا حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر آگیا

نثار کھوڑو نے کہا کہ واٹس ایپ پر پرچہ آؤٹ ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، انتظامیہ اور پولیس امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 پر عملدرآمد کرائے۔

مشیر تعلیمی بورڈ سندھ کا کہنا تھا کہ امتحانات میں نقل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کاپی کلچر نوجوان نسل کو بربادی کی طرف دھکیل رہا ہے، اعلیٰ تعلیم اور دنیا سے مقابلے کے لیے نقل سے نجات حاصل کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے پہلے روز ہی فزکس کا پرچہ آغاز کے چند منٹ کے بعد ہی آؤٹ ہوا تھا اور حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر آگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں