اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کو تیسری پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش

اشتہار

حیرت انگیز

کارڈف: پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں انگلش ٹیم کو تیسری پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم کی تیاریوں کو آج کارڈف میں حتمی شکل دے دی گئی۔

سیریز میں میزبان ٹیم کو تیسری پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا، قومی ٹیم سے ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد بھارت تیسرے نمبر پر آجائے گا جبکہ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں: ‏’یونس خان کے نہ ہونے سے فرق پڑے گا ‘‏

واضح رہے کہ کورونا کے باعث انگلش ٹیم کا پورا اسکواڈ تبدیل کردیا گیا، انگلش ٹیم میں تبدیلی کے باعث گرین شرٹس کے پاس 47 سال بعد ون ڈے سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے۔

پاکستان کی انگلش سرزمین پر یہ بارہویں ون ڈے سیریز ہے، میزبان ٹیم نے 9 سیریز جیتیں جبکہ پاکستان انتخاب عالم کی قیادت میں واحد سیریز 1974 میں جیتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں