تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پی پی رہنما قاتلانہ حملے میں‌ جاں بحق

پنجاب کے ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہان حاکمین پر اٹک میں قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس میں وہ شدید زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق  ملک شاہان پرگاؤں شین باغ میں اُس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے پہنچے تھے۔ اہل خانہ اور دوستوں نے فوری طور پر ملک شاہان کو راولپنڈی کے اسپتال منتقل کیا جہاں پہنچتے ہی وہ دم توڑ گئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے صوبائی رہنما پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ ’شاہان ملک کےجاں بحق ہونےکاواقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، دکھ کی اس گھڑی میں شاہان ملک کےاہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -