تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دبئی گلوبل ویلیج کھولنے کی تاریخ کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے پارک کو ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گلوبل ویلیج کو 26 اکتوبر 2021 سے 10 اپریل 2022 تک مقامی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے دوبارہ کھولا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ حکام نے سیزن 26 کے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دے دی جبکہ دلچسپی رکھنے والے فریقین کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلوبل ویلیج میں دلچسپی رکھنے کے خواہش مند سرمایہ کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم اگست 2021 تک اپنے خیالات اور بولی کے حوالے سے درخواستیں جمع کرادیں۔

سی ای او بدر انوایھی کا کہنا تھا کہ ’ہر سال ہزاروں کاروباری شراکت داروں اور نمائش کنندگان کے ساتھ مل کر کام کیا جاتا ہے، رواں سال یہ کردار مزید قابل افتخار ہے کیونکہ معیشت کے استحکام میں تعاون اور دبئی کی حیثیت بطور سیاحتی و کاروباری مرکز کے مسلمہ بنانے کیلئے ہے‘۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئے سیزن کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -