تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دلیپ کمار پر تنقید، ارمیلا بی جے پی رہنما پر برس پڑیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار پر تنقید کرنے والے بی جے پی رہنما ارون یادیو کو کھری کھری سنادیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ارون یادیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا تھا کہ ’دلیپ کمار نے صرف فلمی دنیا میں شہرت اور پیسہ کمانے کے لیے ہندو نام کا استعمال کیا۔‘

بی جے پی رہنما نے لکھا کہ ’دلیپ کمار کے انتقال سے بھارتی فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچا ہے، آخر میں انہوں نے ان کے اہلخانہ اور عزیزوں سے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔‘

ارون یادیو کے اس نفرت انگیز ٹویٹ پر جہاں دلیپ کمار کے مداحوں نے سخت الفاظ میں ردعمل دیا تو وہیں اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر بھی خاموش نہ رہ سکیں۔

ارمیلا نے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو شرم آنی چاہیے۔‘

واضح رہے کہ دو روز قبل دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ گزشتہ کئی سالوں سے بیمار تھے۔

Comments

- Advertisement -