تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

عید الاضحیٰ پر چھٹیوں کی سمری وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد: عید الاضحیٰ پر تین چھٹیوں کی تجویز کی سمری وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے 20، 21 اور 22 جولائی کی چھٹیوں کی تجویز دی گئی ہے، کابینہ اجلاس میں عید قرباں کی چھٹیوں کی منظوری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عید پر ہوسکتا ہے کہ پورا ہفتہ ہی چھٹیوں کا ہو لیکن حتمی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ذی الحج کے چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

یاد رہے کہ دو روز قبل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یکم ذی الحج 12 جولائی بروز پیر ہوگی اور پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا تھا کہ ملک بھر میں مطلع ابر آلود تھا، کسی بھی مقام پر چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ماہ ذی الحج کے چاند کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -