بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراچی: سونے کی لالچ میں شہری کو قتل کرنیوالے 3 بھائی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ مویشی منڈی کے قریب پارکنگ میں گاڑی سے لاش ملنے کا کیس حل ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ مویشی منڈی کے قریب پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے گزشتہ دنوں اویس حمید نامی شہری کی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ سونے کی لالچ میں شہری کو قتل کرنے والے تین بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے شہری کو شراب میں زہر ملا کر پلایا جس سے اس کی موت ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی گمشدہ شہری کی لاش مویشی منڈی کی پارکنگ سے برآمد

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہری سونا لے کر لاش کو گاڑی سمیت منڈی کی پارکنگ میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

ایس پی کا کہنا ہے کہ زیر حراست سنار کی نشاندہی پر چوری شدہ سونا بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اویس حمید کے گمشدگی کی رپورٹ تھانہ بغدادی میں اہل خانہ نے درج کروائی تھی اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ صدر کے علاقے سے سونا لے کر نکلا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں